فلم انڈسٹری کی طرح تھیٹر بھی تنزلی کے سفر پر گامزن

فلم انڈسٹری کی طرح تھیٹر بھی تنزلی کے سفر پر گامزن

اسلام آباد (اے پی پی) فلم انڈسری کی طرح پاکستان میں تھیٹر بھی تنزلی کے سفر پر گامزن ہے، لچرپن اور بے ہودہ جگت بازی کے باعث فیملیز نے تھیٹر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ سٹیج کے سنجیدہ فنکاروں نے ماحول کی گھٹن کے پیش نظر تھیٹر کو خیرآباد کہہ کر نجی ٹی وی پر پروگرام شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹر کی بقاءکیلئے ڈرامہ فیسٹولز کا سلسلہ شروع کیا جبکہ اجو کا تھیٹر نے بھی بعض معیاری اور سبق آموز ڈرامے پیش کئے ہیں لیکن تھیٹر کی بقاءکیئے کی جانے والی یہ کوششیں ناکافی ہیں اور اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ تھیٹر عام آدمی کی تفریح کا بہترین ذریعہ ہے اگر تھیٹر میں دوبارہ سنجیدہ افراد دلچسپی ظاہر کر ے اور باقاعدہ سکرپٹ کے تحت ڈرامے پیش کئے جائیں تو لوگ آج بھی تھیٹر جانا پسند کریں گے۔تھیٹر سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ تھیٹر کے نام پر بے ہودگی اور لچر پن کی ہر گز اجازت نہیںد ی جانی چاہئے اور اس طرح کے ڈرامے پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ عوام کی اکثریت نے بھی تھیٹر کی حالت بہتر بنانے کیلئے ذمہ داران سے اپیل کی ہے۔

مزید : کلچر