پی ٹی وی خصوصی نشریات”عید پاکستان“ تین روز تک جاری رہیں گی

پی ٹی وی خصوصی نشریات”عید پاکستان“ تین روز تک جاری رہیں گی

اسلام آباد (اے پی پی ) عید کے پرمسرت موقع پر پی ٹی وی کے خصوصی نشریات”عید پاکستان“ تین روز تک جاری رہیں گی جس میں ناظرین کےلئے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ عید کی نشریات کاآغاز عید کے دن صبح 6 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوگا، خصوصی بچوں کےلئے سٹیج شو”زندگی مسکراتی ہے“ ، مزاحیہ کھیل” عید، ابا اور ڈرون حملہ“، مزاحیہ مشاعرہ” بزم تبسم“ ، اردوفیچرفلم ”چوڑیاں” ، بچوں کا پروگرام ”عید میلہ“ ، خصوصی کھیل ”عید ہونے تک اور میرا پیا گھر“ عید کے پہلے دن نشریات کا حصہ ہونگے۔ عید کے دوسرے دن پیش کی جانے والی نشریات میں چلڈرن میوزیکل شو”دیس میں نکلا ہوگاچاند“، ”عید ہونے تک “، اردو فیچر فلم ” ہیر رانجھا“، فوک شو”مایہ یا مایہ“ اور ” ہمیں تم سے پیار ہے” شامل ہیں۔ عید کے تیسرے دن”میرا پیا گھر آیا“، مولاجٹ ان ٹاﺅن،”عید کے انداز“، عید کا خصوصی کھیل”چاند ہوگیا“، “عید آئی خوشیاں لائی“ اور راحت فتح علی خان کے ساتھ ایک شام پروگرام ہمہ تن گوش نشر مکرر ناظرین کےلئے پیش کئے جائیں گے۔ عید کی اس نشریات میں شو بز اورمختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی مدعو ہونگی اور ناظرین سے عید کی خوشیاں شیئرکریںگی۔

مزید : کلچر