سلینہ سپرا نے عابد علی کی بیوی کو ماں کا درجہ دیدیا

سلینہ سپرا نے عابد علی کی بیوی کو ماں کا درجہ دیدیا

لاہور(آن لائن)اداکارہ سلینہ سپرا نے عابد علی کی بیوی کو ماں کا درجہ دیدیا ۔ سلینہ سپرا کے حوالے سے ان دنوں شوبز حلقوں میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلینہ اور عابد علی کے درمیان گہری دوستی ہے اور اسی وجہ عابد علی نے انہیں اپنے ڈرامے آنکھ بھر سےمان میں کاسٹ کیا ہے تھا اوروہ کچھ عرصہ ان کے گھر پر بھی مقیم ہیں ذرائع نے بتایا کہ سلینہ سپرا کی وجہ سے عابد علی اور ان کی بیوی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں تاہم سلینہ سپرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی میرے محسن اور رابعہ نورین ماں کی طرح ہیں اور ان لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے جو لوگ میری کامیابی سے حسد کرتے ہیں وہ ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں ۔

مزید : کلچر