رافیل نڈال یو ایس اوپن سے دستبردار ہو گئے
نیویارک( آن لائن) رافیل نڈال بدھ کے روز یو ایس اوپن سے دستبردار ہو گئے ہیں ¾ ہسپانوی کھلاڑی کو مسلسل اپنے گھٹنے کی انجری کا سامنا ہے ، ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برئیور کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ رافیل نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ اس سال یو ایس اوپن میں حصہ لینے کے لئے تیار نہیں ہوں گے اور وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد کورٹ میں واپس آئیں گے اور آئندہ سال نیویارک میں ان کی واپسی کے منتظر ہیں ۔نڈال کئی ہفتوں سے یہ اشارے دیتے آرہے ہیں کہ ان کی حالت شاید بہتر نہ ہوسکے عالمی نمبر تین نے اپنا آخری میچ 28جون کو کھیلا تھا جب ومبلڈن کے دوسرے مرحلے میں انہیں چیک کے لوکس روسول کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ۔نڈال کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ میں کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہوں گا اور اس سال نیویارک میں یو ایس اوپن سے مجھے دستبردار ہونا پڑا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ ہمیشہ سے وہاں مجھے بھرپور سپورٹ ملی ہے اور ایک بڑا ہجوم میرا منتظر ہوتا ہے لیکن مجھے مسلسل بحالی کے عمل سے گزرنا ہو گا اور تیاری کرنا ہو گی تاکہ میں درست حالات میں کھیل جاری رکھ سکوں۔ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ¾ خاص طور پر نیویارک کے مداحوں کا ¾ میں اس سال اوپن میں آپ سب کو مس کروں گا ۔ہسپانوی کھلاڑی نے 2009ءمیں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور گزشتہ سال نوواک جوکووک کے خلاف فائنل کھیلا تھا ۔سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کا آغاز 27اگست سے ہو گا ۔