پاکستان کے خلاف بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، جارج بیلی

پاکستان کے خلاف بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، جارج بیلی

 سڈنی (اے این این) پاکستان کے خلاف یو اے ای میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 میچز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے جارج بیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچز میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے  سیریز سے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز دلچسپ ہوگی اور انہیں پوری امید ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اس میں کامیابی اپنے نام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس سیریز کا بے صبری سے انتظار کرر ہے ہیں اور کھلاڑیوں کا بھی مورال ہائی ہے۔ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے جارج نے کہا ہے کہ اس سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی اور کھلاڑیوں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی۔ پہلا ایک روزہ میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا ، دوسرا ایک روزہ میچ 1 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا آخری ٹوئنٹی 20 میچ 10 ستمبر کو شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی