صوبائی وزیر کھیل وطن واپس پہنچ گئے

صوبائی وزیر کھیل وطن واپس پہنچ گئے

پشاور (اے پی پی )لندن اولمپکس میں شرکت کرنے والے قومی دستے کے سربراہ صوبائی وزیر کھیل خیبر پختون خوا سید عاقل شاہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔سید عاقل شاہ نے لندن میں مختلف ممالک کے کھیلوں کے دستوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔سید عاقل شاہ نے اکسفورڈ یونی ورسٹی میں کھیلوں کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی اور کرکٹ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی