اولمپکس مراتھن چیمپئن کپروٹچ کا وطن واپسی پر استقبال

اولمپکس مراتھن چیمپئن کپروٹچ کا وطن واپسی پر استقبال

 لندن (نیٹ نیوز )لندن اولمپکس میراتھون چیمپئن اسٹیفن کپروٹچ کایوگنڈا واپس پہنچنے پر انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا۔چالیس سال میں یوگنڈا کے لئے پہلا گولڈمیڈل جیتنے والے کپروٹچ کے خیرمقدم کیلئے صدر یوری میو سیونی سمیت حکومت کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اسٹیفن کپروٹچ نے لندن اولمپکس میراتھون دوگھنٹے آٹھ منٹ میں جیتا۔یہ اولمپک گیمز میراتھون کی تاریخ کا تیسری تیز ترین فتح ہے۔ کپروٹچ یوگنڈا کے دوسرے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ ان سے قبل یوگنڈا کے واحد گولڈ میڈلسٹ جون اکیل بوا تھے جنہوں نے انیس سو باہتر کے میونخ اولمپک میں چارسو میٹرز ہرڈلز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس موقع پر اسٹیفن کپروٹچ نے حکومت سے بہتر سہولیات فراہم کرنیکی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اسپورٹس منسٹر نے انہیں سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ناکافی سہولیات کی وجہ سے ضائع ہورہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی