ماسٹرز ٹینس،فیڈرر، مرے اورنوواک کی فتوحات

ماسٹرز ٹینس،فیڈرر، مرے اورنوواک کی فتوحات

 اوہیو( نیٹ نیو ز)اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس میں تین ٹاپ پلیئرز راجر فیڈرر ،نوواک ڈیوکووچ اور اینڈی مرے نے باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں ٹاپ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روس کے الیکس بوگو مولوف کو چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے زیرکر لیا۔ سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈیوکووچ اٹلی کے ایندری سپی سے سات چھ اورچھ دو کے اسکور سے جیت گئے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ برطانیہ کے اینڈی مرے نے امریکا کے سام کیوری کو چھ دو اور چھ چار سے ہرادیا۔سربیا کے وکٹر ٹروچی نے آسٹریلیا کے لیوٹن ہیوئٹ کو چھ دو اور چھ صفر سے آو¿ٹ کلاس کردیا۔ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے جرمنی کے ٹامی ہاس پر سات پانچ اور چھ دو سے فتح پائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی