انٹر نیشنل ریسلنگ ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی شرکت کی تصدیق

انٹر نیشنل ریسلنگ ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی شرکت کی ...

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور میں ہونے والے انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں پشاور میں کھیلی جائے اور اس میں بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ حکام کے مطابق اس ایونٹ میں پاکستان کی 2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ حکام کے مطابق اس ایونٹ کے انعقاد سے دوسری غیر ملکی ٹیمیں بھی بہت جلد پاکستان کے دورے کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی