پاکستانی نژاد جاپانی اتھلیٹ نے اولمپکس میں شرکت کرکے پاکستانی کمیونٹی کے سر فخر سے بلند کیے

پاکستانی نژاد جاپانی اتھلیٹ نے اولمپکس میں شرکت کرکے پاکستانی کمیونٹی کے سر ...

ٹوکیو (اے اےن اےن ) پاکستانی نژاد جاپانی شہری نینا سعید یوکوتا نے اولمپک گیمز میں جاپان کی نمائندگی کرکے پاکستانی کمیونٹی کے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔نینا سعید جاپان کے صوبے سائی نامہ میں گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم طارق سعید یوکوتا کی صاحبزادی اور مقامی یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔انہوں نے لندن اولمپک میں ردھمک جمناسٹک میں جاپان کی نمائندگی کی۔جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے نینا سعید یوکوتا کی جاپان کی طرف سے نمائندگی انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں پاکستانی نژاد جاپانی نوجوان جاپان کی مختلف شعبوں میں نمائندگی کر کے پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی