اینڈریو سٹراس نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرلی

اینڈریو سٹراس نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرلی

لندن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اینڈریو سٹراس ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے یہ سنگ میل جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے عبور کیا۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے انگلینڈ کے نویں کھلاڑی بن گئے ہیں، اس کے علاہ 35 سالہ سٹراس بطور کپتان ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی ہے ۔ اس سے قبل اینڈریو سٹراس 99 ٹیسٹ میچوں میں 41.27 کی اوسط سے 7016 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 21 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان ایلک سٹیورٹ کو حاصل ہے انہوں نے 13 سالہ کیریئر میں 133 ٹیسٹ میچ کھیلے

مزید : کھیل اور کھلاڑی