چیئرمین پی سی بی کی ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں رسائی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی کی ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں رسائی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف نے انڈر 19ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کرنے پر قومی انڈر 19ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے ٹیم کے کپتان بابر اعظم،کوچ صبیح اظہر اور مینجر ہارون الرشید کو ٹیلی فون کیا اور انہیں ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ٹیم بھارت کے خلاف ہونے والے کوارٹر فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے قوم کو عید کا تحفہ دے گی ۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ ٹیم آئندہ کے میچز میں بھی ایسی ہی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی