عیدپر ٹریفک روانی بر قرار رکھنے کیلئے پلان مرتب 2890وارڈن فرائض سرانجام دینگے

عیدپر ٹریفک روانی بر قرار رکھنے کیلئے پلان مرتب 2890وارڈن فرائض سرانجام دینگے

لاہور(سپیشل رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے عیدالفطر کے موقع پر عید گاہوں،مساجد،امام بار گاہوں اور تفریح پارکوںکے گر دونواح میںپارکنگ، شہریوں کی آمدو رفت اورٹریفک کی موثر روانی کےلئے جامع ٹریفک پلان مر تب کیاہے۔عیدکے موقع پر ڈویژنل افسران کی نگرانی میں مجموعی طور پر 13ڈی ایس پیز،118انسپکٹرز،2890 ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے ۔ٹریفک کی روانی کےلئے عیدکے پہلے روزڈویژنل افسران کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،62انسپکٹرز اور1581ٹریفک وارڈنزتعینات کئے جائیں گے۔اسی طرح عید کے دوسر ے اور تیسرے روز بھی ڈویژنل افسران کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،49انسپکٹرز اور1138وارڈنزتعینات کئے جائیں گے۔ ریس کو رس پارک،چڑیا گھر،باغ جناح، مینار پاکستان،جلو پارک،سفاری پارک ،ماڈلٹاﺅن پارک سمیت دیگر اہم تفریحی پارکوں کے باہر بہتر پارکنگ انتظامات کےلئے 7انسپکٹرز اور171وارڈنزتعینات کئے جا ئیں گے۔شہری پریشانی سے بچنے کےلئے اپنی گاڑیوںاور موٹرسائیکلوں کو صرف اور صرف پارکنگ ایریا میں ہی کھڑی کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس عےد کے موقع پردوران سفرشہریوں کی سہولت کےلئے بہترانتظامات کررہی ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو۔شہری کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کےلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915 پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس ریڈیوFM 88.6 ہمہ وقت سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال بارے پیغامات نشرکئے جاتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1