سنسناٹی اوپن ٹینس، سرینا،اگنیسکانے اپنے میچ جیت لیے
اوہیو( آن لائن)اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے سنسیناٹی ماسٹرز سیریز ایونٹ کے تیسرے روز کھیلے گئے خواتین کے مقابلوں میں دوسرے مرحلے میں پولینڈ کی نمبر ایک اگنی سزکاریڈوانسکا نے سوئٹزلینڈ کی صوفیا ارودسن کو 6-4, 6-3سے ہرا دیا جبکہ امریکہ کی سلوانے سٹیفنز نے اٹلی کی گمیلا جارجی کو روس کی17ویں سیڈ کھلاڑی اناتاسیاپوولی چنکووا نے جرمنی کی جولیا جارجز کو اور چین کی پنگ شوائی نے اٹلی کو روبرٹا ونسکی کو جبکہ جمہوریہ چیک کی آندرے ہلاوا کووا نے سلواکیہ کی 11 ڈومنیکا سیبول کو اور امریکہ کی نمبر دو سرینا ولیمز نے جرمنی کی ایلینی ڈانی لیڈو کو مات دی ۔مردوں کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں کینیڈا کے مائیلوس روانک نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو ہرایا ۔دوسرے مرحلے میں امریکہ کے 10ویں سیڈ مارڈی فش نے ارجٹنائن کے کارلو س برلوک کو ¾ جمہوریہ چیک کے تومس برڈیج نے تائیوان کے لوین ہسون کو ،سربیا کے وکٹورٹروئیکی نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کواور روس کے نکولے ڈیوئیڈنکو نے جرمنی کے فلوریان مائر کو مات دی