دہلی گیٹ رمضان بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان

دہلی گیٹ رمضان بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان

لاہو ر(اپنے نمائندہ)پنجاب حکومت کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں صارفین جہاں بھرپور استفادہ کررہے ہیں وہیں بیشتر رمضان بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث شہریوں کو کئی ایک مسائل کا سامنا ہے۔ روزنامہ”پاکستان“ کی جانب سے گذشتہ روز لگائے جانے والے دہلی گیٹ رمضان بازار میں راوی ٹاﺅن کے اعلیٰ افسران سمیت محکمہ لائیو سٹاک ،لیبر اور پولیس کے اہلکار غائب۔چینی وآٹا کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر صارفین کا بے پناہ رش دکھائی دیا۔صارفین مہنگائی کا رونا روتے حکومت وقت کو کوستے رہے جبکہ لب سٹرک لگائے گئے رمضان بازاروں کو اندرون شہر کے باسیوں نے خوش آئندہ قرار دیا ہے۔خریداری کرنے آئی ہوئی کرن اور کشف نے کہا کہ یہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم کوالٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آسمان سے باتیںکرتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کا جینا محال ہوچکا ہے جس پر حکومتی چشم پوشی قابل مذمت ہے۔ نسرین اور رابعہ نے کہا کہ اتنی آمدنی نہیں جتنے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔یہاں صورتحال تسلی بخش ہے تاہم سیکورٹی نام کی کوئی شے نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1