ارجنٹائن نے فٹبال میچ میںجرمنی کو شکست دے دی

ارجنٹائن نے فٹبال میچ میںجرمنی کو شکست دے دی

 فرینکفرٹ(اے اےن اےن ) ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم نے جرمن شہر فرینکفرٹ میں کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جرمن ٹیم کو ہرا دیا۔ گول کیپر کے فاﺅل کے بعد جرمن ٹیم دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور تھی۔ ارجنٹائن کے مشہور فارورڈ کھلاڑی لیونل میسی جرمن ٹیم کے خلاف دوستانہ فٹ بال میچ کے پہلے ہاف میں ایک فال پر دی گئی پنالٹی شاٹ سے گول نہ کر سکے مگر دوسرے ہاف میں میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کر کے اپنے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فرینکفرٹ میں کھیلا گیا دوستانہ فٹ بال میچ ارجنٹائن کی ٹیم نے ایک گول کے مقابلے میں تین گول سے جیتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی