قبرستانوں میں ڈینگی مچھروں کی افزا ئش روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر
لاہور(سٹی ر پورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے شہر کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں پر ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورا قبرستان ، کریم پارک قبرستان، علامہ اقبال قبرستان اور میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا۔ ڈی سی او لاہور نے قبروں پر رکھے گئے پانی کے برتنوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برتن فوری اُٹھانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ شہر کے کسی قبرستان میں کسی بھی قبر پر 2ماہ کے لئے پانی کا برتن نہ رکھا جائے۔انہوں نے قبرستان انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ قبرستانوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں اور قبرستانوں مےں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دےا جائے۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی حکومت ڈےنگی وباءسے نمٹنے کے لےے پوری طرح متحرک ہے اور شہر کے 9ٹا ﺅنز کا تمام عملہ ڈےنگی وباءکے پےش نظر الرٹ کر دےا گےا ہے۔اس موقع پر اےڈےشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر(رےونےو) نادر چٹھہ،سٹاف آفےسر اور ضلعی حکومت کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔