ساف ویمن فٹ بال کی تیاریوں کےلئے خواتین کا تربیتی کیمپ جاری

ساف ویمن فٹ بال کی تیاریوں کےلئے خواتین کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کولمبو سری لنکا میں ہونے والی دوسری ساف ویمن فٹ بال چیمپین شپ کی تیاریوں کے لئے ماڈل ٹاﺅن فٹ بال گراﺅنڈ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جو کہ 4 ستمبر کو ختم ہوگا۔کیمپ میں 25 کھلاڑی کوچ محمد رشید کی نگرانی میں ٹریننگ کررہی ہیں ۔ ساف فٹ بال چیمپئن شپ 7 ستمبر سے 17 ستمبر 2012 ءتک سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں منعقد ہوگی۔کیمپ میں شریک 25 کھلاڑیوں میں ملائکہ نور، روشنان علی، مجزگان اورکزئی، نادیہ بھٹی ، ابیہا حیدر، ند اعوان گول کیپر، سیدہ ماہ پارہ شاہد بخاری گول کیپر ، ثنا محمود ، سحر زمان ، اسمارہ حبیب ، عایزہ وحید ، بشریٰ جمالی،عاصمہ عثمان بٹ ، مہوش خان ، رافیہ پروین ، شگفتہ اختر ، حمیرا نزیر ، عشرت فاطمہ ، قبطیہ جمشید ، ہاجرہ خان ، افشاں الطاف ، بلوچستان یونائیڈڈ ویمن فٹ بال کلب کی شلائیلہ بلوچ، سوہیلہ زریں، شاہدہ رضا اور بتول رونق نقوی شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچ محمد رشید کے مطابق عید کے بعد 25کھلاڑیوں میں سے 18کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف قسم کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے اور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں قومی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی

مزید : کھیل اور کھلاڑی