قرآن پاک کی بڑی عظمت و شان ہے:سید عمر علی شاہ

قرآن پاک کی بڑی عظمت و شان ہے:سید عمر علی شاہ

لاہور( پ ر)سلسلہ سفید کے روح رواں پیر سید عمیر علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ قرآن کی بڑی عظمت و شان ہے ۔ قرآن کے صدقے آج ہم زندہ ہیں، جس دل کے اندر قرآن زندہ ہے اس کا دل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا۔ وہ جامعہ ہنفیہ زنجانی تعلیم القرآن شیر شاہ روڈ سکیم نمبر 2شمالی لاہور میں جشن نزول قرآن کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کررہے تھے۔جبکہ حافظ محمد عقیل انجم نے اس سال قرآن پاک کی تکمیل کی ، جبکہ ان کی معاونت حافظ محمد سبطین نے کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جبکہ ثناءخان مصطفی محمد شفقت نے بار گاہ رسالت ماب کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر سید محمد حذیفہ شاہ زنجانی، محمود غزنوی نعت خواں، حافظ محمد عمران، ڈاکٹر ادریس انجم کے علاہ علماءمشائخ اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔ جبکہ پیر سید عمیر علی شاہ زنجانی نے ملکی سلامتی اور استحکام امت مسلمہ کے وسیع اتحاد کیلئے خصوصی دعا کرائی بعد ازاں حافظ محمد عقیل انجم، حافظ محمد سبطین کی دستار بندی کی گئی اور انہیں تحفے بھی پیش کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1