شیخ طاہر حنیف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، آصف علی شاہ

شیخ طاہر حنیف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، آصف علی شاہ

لاہور( وقائع نگار)معروف سماجی و سیاسی شخصیت شیخ طاہر حنیف کو وزیر اعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 154 کے عہدیداران آصف علی شاہ ، ظہیر مغل، اقرار یوسفی، حاجی ریاض سلطان اور عاطف زیدی نے مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنہوںنے علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت کو اہم ذمہ داری دے کر باسیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پی پی 154 کے نائب صدر آصف علی شاہ نے کہا کہ شیخ طاہر حنیف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔ جو سماجی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ محب وطن شہری ہیں۔جنہوںنے علاقہ میں مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بلند رکھا۔ انہوںنے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوںنے ایک ایماندار شخص کو معاون خصوصی بنایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1