دو قومی جونیئر سنوکر کھلاڑی ٹریننگ کیلئے تھائی لینڈ روانہ ہوگئے

دو قومی جونیئر سنوکر کھلاڑی ٹریننگ کیلئے تھائی لینڈ روانہ ہوگئے

اسلام آباد (اے پی پی) دو قومی جونیئر سنوکر کھلاڑی ٹریننگ کیلئے تھائی لینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 21 روز تربیت حاصل کرینگے ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منور حسین شیخ نے بتایا کہ پاکستان کے دونوں جونیئر کھلاڑی رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جونیئر کھلاڑی حنین اور ماجد جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی