بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو ہو گا

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو ہو گا

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو چنائی میں ہو گا۔ اجلاس میں سالانہ کی کارکردگی اور اکاﺅنٹس کی رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی اور آئندہ ماہ جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔بی سی سی آئی کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر رتناکر شیٹھی نے کہا کہ اے جی ایم اجلاس سے قبل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے ہوتا ہے جس میں سالانہ کی کارکردگی اور اکاﺅنٹس کی رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی