چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ملازمین کو ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دینے کااعلان

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ملازمین کو ایک ماہ کی ایڈوانس ...

لاہور(وقائع نگار ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کی طرف سے ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر ایک ماہ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا اعلان ۔ سید آصف ہاشمی دفتر آئے سائلین کے مسائل سنے اور کئی ایک پر فوری احکاما ت بھی جاری کیے ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا عزم کیے ہوئے ہے ،ملازمین کو ریلیف دینے کی ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا مقصد عید کے موقع پر ہونے والے اخراجات میں آسانی پیدا کرنا ہے تاکہ ملازمین ہنسی خوشی عید گزار سکیں، چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس ایڈاوانس تنخواہ کا اعلان آل پاکستان ایمپلائز یونین متروکہ وقف املاک بورڈ کے جنر ل سیکرٹری کی سفارش پر کیا ،سیکرٹری یونین نے کہا کہ اس مرتبہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو کسی قسم کا عید الاﺅنس یا ایڈوانس تنخواہ نہیں دی جارہی لیکن سید آصف ہاشمی کی خصوصی شفقت سے بورڈ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ایڈوانس دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ،خصوصی کاوش پر یونین اور تمام بور ڈ ملازمین چیئر مین کی بے حد شکر گزار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1