کرکٹ آسٹری لیا کا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

کرکٹ آسٹری لیا کا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

 سڈنی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں جارج بیلے (کپتان)، شین واٹسن (نائب کپتان) ڈیوڈ وارنر، میتھیوواڈے، ڈیوڈ ہسی، مائیکل ہسی،کیمرون وائٹ، ڈینیئل کرسچن، گلین میکسویل،بریڈ ہوگ، زاویئر ڈوہرٹی،کلنٹ مکائے ، مچل سٹراک ، پیٹ کیومنز اور بین ہلفن ہاس شامل ہیں۔آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ سری لنکا میں شروع ہوگا جس میں آسٹریلوی ٹیم کو گروپ بی میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی