اولمپکس پرچم کا ریوڈی جنیرو کے مضافات میں گشت

اولمپکس پرچم کا ریوڈی جنیرو کے مضافات میں گشت

رےوڈی جنےرو(نیٹ نیوز) اولمپکس پرچم کو دوہزار سولہ کے میزبان ریوڈی جنیرو کے مضافات میں گشت کرایاگیا۔ سٹی سینٹر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی اور پرچم ملٹری اسکول بھی لے جایا گیا۔ ریو کے مضافاتی سٹی سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں اسٹیٹ گورنر سرگیو سیبرل،ریو اولمپک کمیٹی کے صدر کارلوس آرتھر اور لندن اولمپکس میں سلور اور برانز میڈل جیتنے والے باکسر بھائی اسکیووا اوریاماگوچی شریک ہوئے۔مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اولمپک پرچم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ بچوں نے پرچم کے ساتھ تصاویر اتروائیں اور باکسرز سے آٹوگراف لئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی