کرکٹر لیام پلنکٹ پر دوسری مرتبہ ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی

کرکٹر لیام پلنکٹ پر دوسری مرتبہ ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز)ڈرہم کے انگلش انٹرنیشنل کرکٹر لیام پلنکٹ پر بدھ کے روز دوسری مرتبہ ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔27سالہ فاسٹ باﺅلر کو 28جولائی کو ڈرہم میں مقامی وقت کے مطابق علی الصبح اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شام گزارنے کے بعد نشے کی حالت میں پوری رات ڈرائیونگ کرتے رہے ۔شمال مشرقی انگلینڈ کی پیٹرلی مجسٹریٹس عدالت نے ان کے کیس کی سماعت کی ۔ انہیں ڈرائیونگ سے اس لئے روکا گیا ہے کیونکہ ان کی گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن نہیں تھیں اور ایک سو ملی میٹرز سانس میں 74ملی گرام الکوحل کے ذرات پائے گئے جبکہ اس کی حد 35ملی گرام ہے ۔ بنچ کے چیئرمین جیف گرے نے کہا کہ پلنکٹ پر ایک ہزار پاﺅنڈ جرمانہ کیا جائے گا اور انہیں ایک سوپاﺅنڈ ضرور ادا کرنا ہوں گے۔ان پر 40ماہ کے لئے ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اگر وہ آگاہی کورس مکمل کرتے ہیں تو اسے کم کرکے 30ماہ کردیا جائے گا ۔پلنکٹ فروری2010ءمیں بھی شراب پی کر ڈرائیونگ کے مرتکب قرار پائے تھے اور ان پر 20ماہ کے لئے ڈرائیونگ پرپابندی عائد کردی گئی تھی ۔ کرکٹر 9ٹیسٹ اور 29ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں تاہم وہ موجودہ انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔