بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ ہے: ڈاکٹر عامر احمد

بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ ہے: ڈاکٹر عامر احمد

لاہور( پ ر) موجودہ بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ ہے کو آپریٹو ہاﺅسنگ سو سائٹیز کی اتظامیہ اس سے آگاہ رہیں اور محکمہ امداد باہمی افسران اس کام کی موثر نگرانی رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر اردگردگی رپورٹس اعلیٰ حکام کو پہنچائیں۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب ڈاکٹر عامر احمد نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹیک کلب میں منعقدہ کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے محکمہ امداد بامی اور کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو ہدایت کی کہ انسدادڈینگی انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ سال بہتر کام کرنے والی کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے تعریفی اسناد دی تھیں اس بار بھی بہتر کام کرنے والی کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی شہباز احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کی مہربانی سے صوبہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ڈینگی جیسے موذی مرض کو شکست دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران اختیاطی انتظامات جاری رہنے چاہیئیں اور صفائی وغیرہ کے بہترین انتظامات ہونا چاہئے تاکہ ڈینگی لاروا کو پرورش کا موقع نہ ملے۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ آفیسر کو آپریٹو لاہور محمد اعجاز خاں سمیت محکمہ امداد باہمی کے افسران اور کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1