پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)سگیاں بائی پاس میں پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے تقریب اور عید ملن پارٹی کا انعقاد طلباءکی شعلہ انگیز تقاریر نے ماحول کو گرما دیا۔ لاہور سمیت ضلع قصور کے تمام 14 وی ٹی آنر نے حصہ لیا۔اس موقع پر پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کو نسل کے مین        جنگ ڈائریکٹر ساجد نصیر نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر بچوں کو بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں تو یہی قوم کے معمار ثابت ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کونسل سگیاں بائی پاس میں علاقے کے ذہین اور مستحق بچوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ ادارے کے پرنسپل محمد عقیل کی زیر نگرانی بچوں کو کمپیوٹر کورسز، پلمبرنگ، میک اپ کورسز سمیت دیگر فنی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کونسل کی ڈپٹی مینجر بشری نواز ایریا مینجر وقار احمد اور مینجگ ڈائریکٹر ساجد نصیر نے طلباءکو ان کی کارکردگی پر بھرپور داد دی۔ مینجنگ ڈائریکٹر ساجد نصیر نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے طلباءکو مفت فنی تعلیم فراہم کی جارہی ہے تاکہ طلباءاپنی عملی زندگی میں پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو اجاگر کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا خصہ ڈالیں۔