پنجاب میں چودھری پرویز الہیٰ کا دور کرپشن فری تھا، کامران سیف

پنجاب میں چودھری پرویز الہیٰ کا دور کرپشن فری تھا، کامران سیف

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و سینئر نائب صدرمسلم لیگ یوتھ ونگ لاہورمیاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کا دور کرپشن فری دور تھاوزیر قانون رانا ثناءاللہ کی ان کے خلاف ہرزہ سرائیوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے ۔ پنجاب کے موجودہ حکمرانوں نے چودھری پرویز الہٰی کے ٹرانزٹ ریپڈ ٹرین جیسے سستے منصوبے کو ختم کر کے بس ریپڈ ٹرانزٹ جیسا مہنگا ترین منصوبہ شروع کیا جس میں کرپشن کے کیس سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔چند لوگوں کو نوازنے کیلئے قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا سستی روٹی سکیم، گھوسٹ تندور ،گرین ٹریکٹر سکیم، زرعی گریجوایٹ کو اراضی کی تقسیم موجودہ پنجاب حکومت کے ناکام منصوبے ہیں جن کا اب و ہ نام لینا بھی پسند نہیں کرتے۔موجودہ حکمران اپنے ساڑھے چار سالہ دوراقتدارمیں 1122جیسا کوئی ایک شفاف منصوبہ بھی پیش نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب اور جرائم کی شرح دوسرے صوبوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے،بنک ڈکیتیوں، تاجروں کی لوٹ مار اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔اب تو پنجاب میں فوج پر حملوں کے ساتھ ساتھ کامرہ ائیر بیس اٹک پر بھی دہشت گردی ہورہی ہے وزیرقانون امن و امان کی ناقص صورتحال کے ذمہ دار ہیں وہ مسلم لیگ قائداعظم کی مقبولیت سے بوکھلاکر بیان بازی کی بجائے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کی طرف توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1