ملک دشمن قوتیں امن تباہ کرنا چاہتی ہیں: احسن رشید

ملک دشمن قوتیں امن تباہ کرنا چاہتی ہیں: احسن رشید

 لاہو ر(وقائع نگار ) پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما احسن رشےد نے کامرہ ائےر بےس پر دہشت گردی کے حملے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتےں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے پوری قوم کو متحد ہو کر ملک کے دفاع کا تحفظ کرنے والے سےکورٹی اداروں کا ساتھ دےنا ہوگا اور موجودہ حکومت نام نہاد امرےکی جنگ سے فوری علےحدگی اختےار کرے پاکستان مےں تمام مسائل طاقت کے بجائے سےاسی مذاکرت سے حل کےے جائے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی امرےکہ نواز پالےسوں پر فوری طور پر نظر ثانی کرے دہشت گردی سمےت جو بھی مسائل ہے ان کی بنےادی وجہ حکمرانوں کی امرےکہ نواز ناکا م پالےساں ہے اس دہشت گردی کے واقع مےں شہےد ہونے والے سےکورٹی اہلکار کو خراج عقےدت پےش کرتےہیں اور ان کے لواحقےن کے غم مےں ہم برابر کے شرےک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1