چین: 11.26 ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری

چین: 11.26 ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے پی پی) چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 11.26 ارب امریکی ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے،بیرونی سرمایہ کاری میں ہر سال 15.8 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، سرمایہ کاری کے مزید کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ چین کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق شنگھائی چین کا سب سے بڑا اقتصادی مرکز ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہ اہے۔ رواں برس کی پہلی ششماہی کے دورن شنگھائی میں 11.26 ارب امریکی ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرمایہ کاری میں ہر سال 15.8 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ شنگھائی کی سائنسی اور سماجی اکیڈمی کے محقق زاہو بیویں کا کہنا ہے کہ شنگھائی شہر میں بیرونی سرمایہ کاری کے بین الاقوامی اقتصادی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ شہر میں مینو فیکچرنگ انڈسٹری بھی ترقی کر رہی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کی ٹوٹل رقم 11.26 ارب امریکی ڈارلز میں سے 7.37 ارب امریکی ڈالرز جمع ہو چکے ہیں۔ حکومت شنگھائی میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے متوجہ کرانے میں بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -