گوبر کی کھاد کا استعمال زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کےلئے اہمیت کا حامل ہے:ماہرین

گوبر کی کھاد کا استعمال زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کےلئے اہمیت کا حامل ...

فیصل آباد(اے پی پی)اےوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا ءکی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم نہ ہونے کے باعث اس کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہذا کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کےلئے اس کا مﺅثر استعمال ےقینی بنائیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ گوبر کی کھاد ےورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ ےورین میں موجود نائٹروجن ےوریا کھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیر کو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں سے تین ہفتوں کے اندر اندر 90فیصد نائٹروجن ضائع ہو جاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ گوبر کی کھاد جتنی زیادہ گلی سڑی ہو گی اس کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

مزید : کامرس