کنٹینرزکی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کا سسٹم ستمبر سے کام شروع کر دےگا

کنٹینرزکی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کا سسٹم ستمبر سے کام شروع کر دےگا

اسلام آباد (آن لائن) کنٹینرزکی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کا سسٹم ستمبرکے پہلے ہفتے سے کام شروع کر دے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری تجارت فضل عباس نے نیشنل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ فیسلٹی کمیٹی کے اجلاس سے کہی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے ٹرید اینڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری تجارت فضل عباس نے کہا کہ علاقائی تجارت معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، چین سے ایف ٹی اے کے بعد تجارت میں اضافہ ہوا۔ تمام کنٹینرزکی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ سسٹم آئندہ ماہ کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے کام شروع کردے گا۔ فضل عباس نے کہا کہ پہلے بھارت سے 1963 اشیا کی تجارت کی اجازت تھی ، تاہم اب 5200سوآئٹمزکی تجارت جاری ہے۔

مزید : کامرس