” آٹومیکنیکا مڈل ایسٹ“ میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ5 ستمبر مقرر

” آٹومیکنیکا مڈل ایسٹ“ میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ5 ...

اسلام آباد(اے پی پی) دنیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش” آٹومیکنیکا مڈل ایسٹ“ میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ5 ستمبر2012ءمقرر کی گئی ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق گذشتہ برس کی نمائش میں 55ممالک کے 1300 سے زائد نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات پیش کی تھیں۔ تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش11تا13جون 2013ءکو دبئی میں منعقد ہوگی جس میں پارٹس اور سسٹمز، آٹو انڈسٹری کی تیارکردہ مصنوعات اور ٹیوننگ، مرمت، مینٹیننس ، سروس سٹیشنز، ٹائر اور بیٹریز وغیرہ تیار کرنے اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروںکے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ بین الاقوامی تجارتی نمائش کے ذریعے ملکی برآمدات کو فروغ دے کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد لی جاسکتی ہے۔ نمائش میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس