لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاعید کیلئے ماسٹر پلان ‘ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاعید کیلئے ماسٹر پلان ‘ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر صفائی کی پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عید کے موقع پر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاف لاہور کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے اور لاہور شہر میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کےلئے LWMCکے اعلیٰ افسران سمیت گیارہ ہزار ملازمین اور ورکرز اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد عید کے اہم موقع پر شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین خدمات فراہم کرنا اور بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے کوڑے کو بطریقہ احسن و بروقت ٹھکانے لگا کر شہر خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے تاکہ شہری کوڑا کرکٹ سے پاک صاف ستھرے ماحول میں عید کی خوشیوں سے مستفید ہو سکیں اس سلسلے میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کی جانب سے خصوصی صفائی پلان کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق شہر بھر میں اہم جگہوں ، گلی محلوں، چوراہوں اور شاہراہوں کی صفائی کا سلسلہ عید سے ایک روز قبل شروع ہو کر آخری دن تک جاری رہے گا، اہم مقامات پر صفائی ، دھلائی اور چاکنگ کے بعد کنٹینرز اور کوڑے دان رکھے جائیں گے۔ معیاری خدمات کو یقینی بنانے کےلئے سےنئر افسران ہمہ وقت مانیٹرنگ پر موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں عوام کی جانب سے کوڑا کرکٹ سے متعلق شکایات و تجاویز کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔ بیداری مہم کے تحت شہر کے دو اہم مقامات مال روڈ اور لبرٹی روڈ اور لبرٹی چوک پر کےمپ لگایا جائے گا جہاں معلوماتی مواد تقسیم کرنے کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا شہر کی پر رونق جگہوں پر خریداری و سیرو تفریخ کے غرض سے آنے والے افراد کو LWMCکی صاف لاہور نیا دور کے حوالے سے کئی کاوشوں اورزمہ دار شہری کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1