آسٹریلیا میں نمائش میں شرکت کےلئے درخواستیں31 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں

آسٹریلیا میں نمائش میں شرکت کےلئے درخواستیں31 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کےلئے درخواستیں31 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں فیبرکس، گارمنٹس، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات، لکڑی کی مصنوعات،کاسمیٹکس ، پلاسٹک مصنوعات، فروٹ جوسز، انجینئرنگ اورآٹو پارٹس تیار/ برآمد کرنے والے تجارتی ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرکے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے برآمدات کو نمایاں فروغ دیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس