گذشتہ مالی سال بڑے صنعتی اداروںکی شرح ترقی 1.17فیصد رہی

گذشتہ مالی سال بڑے صنعتی اداروںکی شرح ترقی 1.17فیصد رہی

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں( ایل ایس ایم ) کی شرح ترقی 1 .17فیصد رہی ہے۔ توانائی بحران کے باوجود گذشتہ مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی کارکردگی بڑی حد تک حوصلہ افزاءرہی ہے۔ مالی سال 2010-11ءکے دوران ایل ایس کی شرح ترقی 1 .14فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ریفریجریٹرز کی پیداوار میں 7.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ الیکٹرانکس ٹیوبس کی پیداوار میں 7.29 فیصد اضافہ اور بجلی کے ٹرانسفارمرز کی پیداوار میں 72.98فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011-12ءکے دوران بسوں کی پیداوار میں 15.92 فیصد جبکہ جیپوں اورکاروں کی پیداوار میں 14.72 فیصد اور چھوٹی کمرشل گاڑیوںکی پیداوار میں 9.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس