چین نے پہلا ٹیکنالوجی انوویشن بینک قائم کردیا

چین نے پہلا ٹیکنالوجی انوویشن بینک قائم کردیا

بیجنگ (اے پی پی) چین نے اپنا پہلا ٹیکنالوجی انوویشن بینک قائم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق چین کے شنگھائی پوڈونگ ڈیویلمپنٹ بینک نے سیلیکون ویلی بینک آف امریکہ کے ساتھ مل کر اپنا پہلا ٹیکنالوجی انوویشن بینک قائم کیا ہے جس میں ایک ارب یوآن (157ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ اس بینک میں دونوں بینکوں کے پچاس ، پچاس فیصد حصص ہیں۔ بینک کا افتتاح چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن یوژیانگ شینگ نے کیا۔ جس کیلئے منعقدہ تقریب میں شنگھائی کے نائب میئر ٹوگونگ شاﺅ نے بھی شرکت کی ۔ نئے قائم کردہ بینک کے سربراہ ایس پی ڈی بی کے سابق وائس بورڈ چیئرمین اور وائس پریذیڈنٹ فوجیان پاﺅ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ایس وی بی بورڈ کے چیئرمین کن ویلوکس بینک کے صدر ہونگے ۔ بینک انوویٹیو انٹر پرائزز کیلئے سروسز دے گا۔

مزید : کامرس