انرجی بحرا ن نے تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا، مجتبیٰ شجاع

انرجی بحرا ن نے تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا، مجتبیٰ شجاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار ) صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے اور انرجی بحران نے کاروبار سمیت تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ وہ انجمن تاجران لنڈا بازار بورڈ کی جانب سے دی جانے والی افطاری پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ ڈبل کر دیا ہے اور آنے والی کسی بھی حکومت کے لیے بہتر کارکردگی دکھانا بڑا مشکل ہو گا۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست دان الزام تراشیوں کی سیاست بند کریں اور اصل ایشوز پر بات کریں انہوں نے انرجی کرائسس ، قرضوں کی ادائیگی اور معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی مسائل کے حل کے لیے عوام کے سامنے ماسٹر پلان لائیں ہمیں ملک کو بحرانوں سے نکلانے کے لیے دن رات محنت کرنا ہو گی ۔اس موقع پر دیگر تاجر رہنماﺅں شیخ عرفان، علی نصرت بٹ، ملک عظمت ، علاﺅالدین، شیخ منیب نے بھی خطاب کیا ۔