گذشتہ مالی سال پاکستا ن ملائیشیا تجارت میں 14فیصد اضافہ ہوا

گذشتہ مالی سال پاکستا ن ملائیشیا تجارت میں 14فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کی دو طرفہ تجارت 2.8 ارب ڈالر رہی جو سال 2010-11ءکے مقابلہ میں 14فیصد زائد تھی۔ ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اورملائیشیا حلال فوڈز کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک میں فوڈ سیکیورٹی کے مسائل سے بہتر انداز میں نمٹا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے گذشتہ چند سالوں کے دوران حلال فوڈز کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے اور پاکستان ملائیشیا کے تجربات اورمہارت سے استفادہ کرکے حلال فوڈز کے شعبہ میںنمایاں ترقی کرسکتا ہے۔ مسعود خالد نے کہا کہ آنے والے وقت میںفوڈ سیکیورٹی کی بنیادی اہمیت اختیار کی جائے گی جس کے پیش نظر دونوں ممالک کو اپنی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائی اجناس اورحلال فوڈز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے پاکستان اور ملائیشیا میںفوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس