راولپنڈی چیمبر کاروباری سرگرمیوں کیلئے اقدام کررہاہے

راولپنڈی چیمبر کاروباری سرگرمیوں کیلئے اقدام کررہاہے

راولپنڈی (پ ر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہاہے کہ راولپنڈی چیمبر کاروباری سرگرمیوں کے لیے بھر پور اقدام اٹھارہا ہے اور امسال 10سنگل کنٹری نمائشوں کا مقصد برآمدات کو فروغ دینے کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا بھی ہے حکومت اس ضمن میں چیمبر کی مدد کرے تا کہ اس مہم کو حکومتی سطح پر شروع کیا جائے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ حکومت اپنے غیر ترقیاتی اخراجات کو پورا کرنے کے لےے دھڑا دھڑا نوٹ چھاپ رہی ہے جس سے افرا ط زر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے توانائی بحران ، امن و امان کی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل کے ساتھ سا تھ روپے کی گراوٹ بھی بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ حکومت کو چاہےے کہ وہ فی الفور ہنگامی بنیادوں پر کاروبار دوست پالیسیوں کو شروع کرے اور بیرونی سرمایہ کاری کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے اقدامات اٹھائے کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہو جائے گا۔ صدر آر سی سی آئی نے کہاکہ حکومت اور کاروباری برادری مل کر مشترکہ پالیسیوں کے اجراءکوفروغ دیں تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔

مزید : کامرس