بھتہ مافیا نے کراچی کے تاجروں کی زندگی اجیرن بنادی: خالد پرویز

بھتہ مافیا نے کراچی کے تاجروں کی زندگی اجیرن بنادی: خالد پرویز

لاہو ر(وقائع نگار ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال کو بجلی بحران کے بعد بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائمز سنگین سے سنگین تر بنا رہے ہیں۔ تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے اور سرمایہ کاری میں کمی آرہی ہے، فیکٹریاں اور کارخانے بند ہورہے ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ کراچی میں بھتہ خور اور پرچی مافیا نے تاجروں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ لاہور میں گزشتہ کچھ عرصہ سے مارکیٹوں میں گن پوائنٹ پر لوٹنے، پرس چھیننے، موبائل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ کوئٹہ اور پشاور میں لوٹ مار اور بد امنی عروج پر ہے اور حکومت اصلاح احوال کی بجائے بیان، بیان کھیل رہی ہے۔خالد پرویز نے کہا ان جرائم پیشہ افراد کو مقامی انتظامیہ او ر پولیس کی سرپرستی حاصل ہے، ورنہ یہ کھلے عام دندناتے نہ پھر رہے ہوتے۔ تاجر برادری احتجاج کا ہر راستہ اختیار کرچکی ہ

مزید : میٹروپولیٹن 1