ایشیائی ممالک کے حصص بازاروں میں تیزی

ایشیائی ممالک کے حصص بازاروں میں تیزی

ہانگ کانگ(اے پی پی) ایشیائی ممالک بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو صبح کی تجارت میں گذشتہ روز کے برعکس تیزی دیکھی گئی ۔ ٹوکیو سٹاک ایکس چینج میں مرکزی نکی انڈکس 1.36فیصد اضافے کا حامل رہا۔ ہانگ کانگ کا پینگ سینگ انڈکس 0.34فیصد اور سڈنی کے اے ایس ایکس انڈکس میں 0.66فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیﺅل کا کوپسی انڈکس کوئی کمی و بیشی نہ دیکھا سکا اور شنگھائی کا کمپوزٹ انڈکس میں یورو ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط قدر کا حامل رہا۔ ڈالر ایشیائی ٹریڈ میں 79.14جاپانی ین کا رہا جبکہ یورو کی تجارتی 1.2293ڈالر اور 97.32ین میں ہوئی۔وال سٹریٹ نیو یارک سٹاک ایکس چینج میں ڈوجونز انڈکس 0.06فیصد ، ایس اینڈ پی انڈکس 500انڈکس ، 0.11فیصد اور نسڈک انڈکس 0.34فیصد بلند رہا۔ سپاٹ مارکیٹ میں سونا 1604.93ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔   

مزید : کامرس