سرکاری دفاتر میں عیدی کے نام پر رشوت وصولی عروج پر

سرکاری دفاتر میں عیدی کے نام پر رشوت وصولی عروج پر

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کی انتظامیہ اور کلرک عید ی کے نام پر رشوت وصول کرنے لگے۔سائلین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔روزنامہ”پاکستان“ کے سروے کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے سرکاری اداروں میں کلرکوں اور نچلے درجوں سمیت اعلیٰ سرکاری افسران لوگوں کی جیبیں خالی کروانے میں مصروف ہیں۔ لوگ مجبوری کی حالت میں اُنہیں عیدی کے نام پر رشوت دے رہے ہیں۔محکمہ آب پاشی ،زراعت، رجسٹری برانچ،وفاقی محتسب سمیت دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین مجبوراً عوام کی جیبیں خالی کرا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری سمیت سول کورٹ میں پولیس اہل کاروں سمیت عدالتوں کے کلرکوں نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ عیدی نہ دینے پر سائلین کی فائلیں اور کاغذات پر دھیان نہیں دیا جاتا جبکہ عیدی دینے والوں کا کام فوری کردیا جاتا ہے۔اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو لوگ انصاف کے حصول کیلئے سٹرکوں پر نکل آئیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1