جولائی کے دوران برہراست غیر ملکی سرکاری میں 28 فیصد اضافہ :سٹیٹ بنک

جولائی کے دوران برہراست غیر ملکی سرکاری میں 28 فیصد اضافہ :سٹیٹ بنک

لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دورا ن براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور فارن پورٹ فولیو انوسٹمنٹ( ایف پی آئی) میں گذشتہ مالی سال کے جولائی کے مقابلے میں 28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق ایف پی آئی میں اضافہ کے باعث براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سال بہ سال198 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورماہ جولائی کے دوران55.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی جبکہ ایف پی آئی 42 ملین ڈالر رہی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری پیدا کرکے غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ملکی معیشت کی شرح ترقی میں بھی اضافہ ہوگا اور روزگارکے نئے مواقع پیدا کرکے غربت کے خاتمہ میں بھی نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس