میاں سلطان طارق سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں

میاں سلطان طارق سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں

لاہور(جنرل رپورٹر) روزنامہ پاکستان میں مقبول عام سلسلے ینگ لیڈر کے مہمان میاں محمد سلطان طارق کسی تعارف کے محتاسج نہیں ہیں ۔ کامیاب نوجوان سیاستدان کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین ہیں ۔ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی پراپرٹی کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہوگئے ۔ کئی کامیاب ہاﺅسنگ سکیمیں بنا چکے ہیں ۔ ان کے خاندان کا سیاسی تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔ دو دفعہ وفاقی وزیر رہنے والی اور بینظیر بھٹو شہید کی قریبی ساتھی بیگم ریحانہ سرور کے بھتیجے ہیںبیگم ریحانہ سرور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جان وطن کے نام کرنیوالے میجر سرور شہید کی بیوہ تھیں۔ اس سے کہا جاسکتا ہے کہ نوجوان میاں سلطان طارق کا تعلق شہیدوں کے خاندان سے ہے۔ میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی عوام اور ملک دوست پالیسیوںسے متاثر اس انداز میں ہوئے کہ (ن) لیگ میں شامل ہوگئے۔ بنیادی طور پر انہوں نے گریژن سکول سے میٹرک کیا بعدازاں ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ بعدازاں ایل ایل بی کی ڈگری بھی پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1