نوجوان مسلم لیگ (ن) کاہراول دستہ ‘نواز شریف ملک کا مستقبل سنواریں گے:میاں سلطان طارق

نوجوان مسلم لیگ (ن) کاہراول دستہ ‘نواز شریف ملک کا مستقبل سنواریں گے:میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ج الف‘ فوٹو:ذیشان منیر) روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ”ینگ لیڈر“ میں نوجوان لیڈر سے آپ کی ملاقات کرا رہے ہیں۔ ان کا کام میاں محمد سلطان طارق ہے اور آج کل پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر ہیں۔ ایک ابھرتے نوجوان سیاستدان ہیں۔ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں محمدسلطان طارق نے کہا کہ ملک کا مستقبل مسلم لیگ (ن) اور اس کے سربراہ میاں نوازشریف سے وابستہ ہے اور نوجوان کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) کا ہر اول دستہ ہیں اور اگر عوام ملک سے توانائی سمیت دیگر بحرانوں اور مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے تو نوازشریف کو کامیاب کرا کر اقتدار میں لائیں۔ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا جنرل پاشا کی مدت ملازمت پوری ہوتے ہی نکل گئی تھی۔ وقت ثابت کرے گا لاہور کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔میاں محمد سلطان نے پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ملک بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے اور اس ملک میں کسی سیاسی لیڈر میں سکت نہیں ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکے۔ میاں نوازشریف واحد وہ قومی لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش مشکلات اور خطروں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور وفاقی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ کرپشن کا راج ہے۔ مہنگائی ‘ بدامنی اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے جس نے ملک کو 50 سال پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے 1998ءمیں ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور ملک کو موٹروے بنا کر دی جس سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہوئیں۔ میاں محمد سلطان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کو ڈکٹیٹر شپ نے روکے رکھا ہے۔ پی پی پی کی اصل قیادت کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کام چور اور کرپٹ لوگ آ ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ ئندہ انتخابات میں پی پی پی کا پیسہ خرچ ہوگا اور ووٹ بکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونامی صرف تباہی لاسکتا ہے۔ ملک کی ترقی کیلئے کام نہیں کرسکتا۔ صرف شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کی شمولیت سے پارٹی اکثریت نہیں حاصل کرسکتی۔ میاں سلطان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک یہودی لابی ہے جو انہیں سپورٹ کرتی ہے۔ شہباز شریف واحد آدمی ہےں جنہوں نے پنجاب میں ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔ میاں برادران پارٹی کو اعتماد میں لیکر سارے معاملات چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ جو حالات وفاقی حکومت نے پیدا کر دیئے ہیں۔ عوام کو بیداری کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان چور حکمرانوں سے جان چھڑا لینا چاہیے