جنرل ہسپتال میں عید پر ڈاکٹروں، ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں

جنرل ہسپتال میں عید پر ڈاکٹروں، ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران جنرل ہسپتال کے معمولات بلاتعطل جاری رکھنے اور مریضوں کی دیکھ بھال و علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اے ایم ایس ، ڈی ایم ایس، ڈاکٹرز، نرسز و دیگر ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔20 تا 22 اگست تک آو¿ٹ ڈور بند ہونے کے باعث وہاں کا عملہ بھی ایمرجنسی اور دیگر شعبوںمیں موجود رہے گا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ تینوں شفٹوں کے سینٹری انسپکٹرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اے ایم ایس ایڈمن و نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کسی بھی اہلکار یا نرس کو اضافی چھٹی یا ڈے آف دینے کی مجاز نہیں ہوں گی۔ پرنسپل نے انتظامی ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کے نظام پر کڑی نگاہ رکھیں، فول پروف انتظامات کرنے کے علاوہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی گارڈ دوسری شفٹ کے آنے سے پہلے نہیں جائے گا جبکہ انتظامی ڈاکٹرز اپنی اپنی ڈیوٹی کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو ادویات و تشخیصی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ تمام عملے کی کارکردگی بھی مانیٹر کریں گے۔ لیبارٹری 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر کو ہدایت کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ ان تعطیلات کے دوران غریب اور مستحق مریضوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھیں۔