عید کی آمد آمد‘لبرٹی سمیت بڑے بازاروں میں بے پناہ رش‘دکاندار عیدی بنانے میں مصروف

عید کی آمد آمد‘لبرٹی سمیت بڑے بازاروں میں بے پناہ رش‘دکاندار عیدی بنانے میں ...

لاہور (دیبا مرزا) صوبائی دارالحکومت کے بڑے بازاروں لبرٹی مارکیٹ، ٹاون شپ بازار میں خریداروں کا بے پناہ رش دکھائی دینے لگا۔ خواتین عید کی مناسبت سے خریداری میں مصروف، چوڑیاں،مہندی، جیولری، کپڑے دوگناہ قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔ دکاندار بھی عید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ”عیدی“ بنانے میں مصروف ہیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین سے ضد کرکے اپنی پسند کی چیزیں لے رہے ہیں، مہنگائی تو بہت ہے اور چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں لیکن اس کے باوجود خریداری پرمجبورہیں۔ عید کی آمد کے حوالے سے ”پاکستان“ سروے میں یہ بات واضح دکھائی دی کہ عید میں چند روز باقی رہنے کے باوجود بازاروں میں ابھی سے ہی عید کا سماں ہے۔ بچے، بوڑھے، بڑے، خواتین سب عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ شہر کے بڑے بازاروں لبرٹی بازار، ٹاﺅن شپ میں شہریوں کا بے پناہ ہجوم ہے۔ خریداری کے لئے آئی خواتین ثمرہ، اقرائ، سمیعہ نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید کی وجہ سے دکانداروں نے اپنے ریٹ دوگنا زیادہ بڑھادیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1