ایل ڈی اے کے عملے پر فائرنگ کرنے والا گرفتار

ایل ڈی اے کے عملے پر فائرنگ کرنے والا گرفتار

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے گذشتہ روز ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ اور شدید مزاحمت کے باوجود برلب نہر واقع موہلنوال سکیم کے رہائشی پلاٹ نمبر10پر تعمیر کی جانے والی کمرشل طرز کی عمارت اور اِس کا لینٹر مسمار کردیا۔ ایل ڈی اے کے عملے کی درخواست پر فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرکے اُسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1